سلونا کے معنی
سلونا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَلو (و مجہول) + نا }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم صفت |سلون| کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |سلونا| بنا۔ اردو میں اسم صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایسا (چہرہ) جس سے ہر خیال ظاہر ہو","س۔سَ۔ مانند، لون، نمک","گندم گوں","من بھاؤنا","نمک آلود"]
سَلون سَلونا
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : سَلونی[سَلو (واؤ مجہول) + نی]
- جمع غیر ندائی : سَلونوں[سَلو + (و مجہول) + نوں (و مجہول)]
سلونا کے معنی
"دکان پر لے کر پہنچ گئے، مٹھائی اور سلونا کھلا لائے۔" (١٩٦٢ء، گنجینہ گوہر، ٢٤٢)
"بھانت بھانت کے انسان پائے جاتے ہیں مثلاً کالے، گورے، لال، پیلے، گندمی، سلونے، بانمک، بے نمک۔ (١٩٨٤ء، قلمرو، ٢٥٠)
"اس کے ہنسنے قہقہے لگانے کے لیے ہی آج موسم اتنا سلونا ہو رہا تھا ہوائیں گنگنا رہی تھیں۔" (١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ٢١٥)
"ان کے سلونے چہرے پر ایک کرب سا ہو جاتا ہے۔" (١٩٦٥ء، نیم رخ، ١٧٧)
سلونا کے مترادف
نمکین
حسین, خوبصورت, دلچسپ, سانولا, سہاونا, شام, شور, شیام, گندمی, گیہواں, مرغوب, ملیح, نمکین, کھاری
سلونا کے جملے اور مرکبات
سلونا پن
سلونا english meaning
salted; seasoned; tasty; beautifulhandsome; interestingintelligent; dark-complexionednut-brown (complexion)have watery motions
شاعری
- نی سلونا وہ چت چورا
آپیں دیکھے آپ دکھاوے - گو حسن پر ہیں نازاں مہرو یہ گورے چٹے
لیکن کوئی بلا ہے وہ سانولا سلونا - اور پکانا تو سلونے پر سلونا ختم ہے
بڑھ کے شیریں سے پکایا کس نے ہے میٹھا لذیذ - درد میٹھا ہے تنک لون چھڑک سینے میں
خوش لگے ہیں جو مٹھائی پہ سلونا ہووے - خواب میں روئے ملیح یار آیا ہے نظر
لطف میٹھی نیند کا پایا سلونا رات کو - جاں نہ تڑپا نمک خندہ سے وقت کشتن
نہ ملا میٹھے میں سفاک سلونا نہ ملا - کچھ رنگت ایسی سفید بھرتہ سی نہیں
رنگ روپ سلونا ہے پر چرتہ سا نہیں
محاورات
- جب پیٹ میں کھدیا لگی میٹھا اور سلونا کیا
- جب تیرے پیٹ میں کھدیا لگے ۔ میٹھا اور سلونا کیا رے
- میٹھے میں سلونا ملانا