سلونی کے معنی

سلونی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَلونی (و مجہول) }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ |سلون| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے |سلونی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

سَلون سَلونی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : سَلونا[سَلو (واؤ مجہول) + نا]
  • جمع : سَلونِیاں[سَلو + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : سَلونِیوں[سَلو (و مجہول) + نِیوں (و مجہول)]

سلونی کے معنی

١ - ملیح، دلکش، خوبصورت، گندمی رنگت والی۔

"ماہ رخوں کی ناشکری اور سلونیوں کی نمک حرامی ہو گی۔" (١٩٧٠ء، یادوں کی برات، ٢٩)

٢ - خوشگوار، دل لبھانے والی، دلچسپ (عموماً شام، موسم وغیرہ)۔

"میں نے پھر ایک باران سلونی شاموں کو آواز دی۔" (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٥)

٣ - نمکین، مزیدار، چٹ پٹی۔

 کیا غوطہ زن نے آپکے پھرتی دکھائی تھی جب اک سلونی مچھلی چھدی ہک میں آئی تھی (١٩٨٤ء، قہر عشق، ١٤٣)

سلونی english meaning

beautifulhandsome; dark-complexionednut-brown (complexion)expressive (countenance)

شاعری

  • کہیا یو تر باندی ہے جیونی مری
    وفا دار گھر کی سلونی مری
  • دلبر سلونی نین پر کھینچے ہے سو کا خوبتر
    خطاطا جیوں ماریا رقم چھندوں ثلث کے صاد پر
  • جو دیکھی میں اس روپ ونتا سجن
    نین اس سلونی تھے پھر بس چڑیا

Related Words of "سلونی":