سمجھ کے معنی

سمجھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَمَجھ }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ لفظ |سمجھنا| کا حاصل مصدر |سمجھ| ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بدھ عقل","ذہن کی رسائی","سم اکٹھا","سمجھنا کا","سوجھ بوجھ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

سمجھ کے معنی

١ - عقل، دانش، فہم، ادراک۔

 آپس کی رسم و راہ میں کام آئے کیا سمجھ میری جدا سمجھ ہے تمہاری جدا سمجھ (١٩٣٦ء، شعاع مہر، ١٠٤)

٢ - رائے، خیال۔

"سنسکرت ہندوستانی پنڈتوں اور آچاریوں کی سمجھ سے دیوتاؤں کی بولی تھی جس کا کوئی بول غلط نہیں ہو سکتا تھا۔" (١٩٧١ء، اردو کا روپ، ٣٩)

سمجھ کے مترادف

رائے, حواس, دانش, ذھن, فہم, ہوش, بھاو

ادراک, بُدھ, بوجھ, خیال, دانائی, دانست, دانش, رائے, شعور, عقل, علم, فراست, فہم, فہمیدہ, قیاس, گمان, گیان, وافقیت, وہم, ہوش

سمجھ کے جملے اور مرکبات

سمجھ دار, سمجھ بوجھ, سمجھ بوجھ کر, سمجھ سے باہر, سمجھ کا پھیر

سمجھ english meaning

knowledgeperceptionunderstandingsensejudgment

شاعری

  • آنسو بھر لاکے بہت حزن سے یہ کہنے لگا
    کیا کہوں تجھ کو سمجھ اس پہ نہیں یار ہنوز
  • بیت بحثی سمجھ کے کر بلبل
    دھوم ہے میری خوش زبانی کی
  • اُٹھائی ننگ سمجھ تم نے بات کے کہتے
    وفا و مہر جو تھی رسم اک مدّت کی!
  • کوئی ہو محرم شوخی ترا تو میں پوچھوں
    کہ بزمِ عیش جہاں کیا سمجھ کے برہم کی
  • اندازِ شوخی اُس کے آتے نہیں سمجھ میں
    کچھ اپنی بھی طبیعت یہاں عاری ہوگئی ہے
  • رہِ وفا میں کوئی آخری مقام نہیں
    شکستِ دل کو محبت کی انتہا نہ سمجھ
  • بے عذر وہ کرلیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر
    یہ اہلِ مروت ہیں تقاضہ نہ کریں گے
  • بنائیں کیا سمجھ کر شاخِ گل پر آشیاں اپنا
    چمن میں آہ کیا رہنا‘ جو ہو بے آبرو رہنا
  • برسوں جبیں پہ زخم سجائے پھرا کئے
    اک سنگدل گلی کی نشانی سمجھ کے ہم
  • بات کو سمجھ لینا عام بات ہے‘ لیکن
    بات کی نزاکت کو لوگ کم سمجھتے ہیں

محاورات

  • آپ اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں
  • آپ کو شاخ زعفران جاننا۔ سمجھنا یا گننا
  • آپ کو شاخ زعفران سمجھنا
  • آپ کو کیا کچھ دور سمجھنا
  • آگ اور بیری کو کم نہ سمجھئے
  • آنکھ کا تارا سمجھنا
  • آنکھوں سے عزیز سمجھنا یا ہونا
  • اپنا گھر (جاننا) سمجھنا
  • اپنی اپنی سمجھ ہے
  • اپنی عقل کے آگے کسی کو سمجھتا ہی نہیں

Related Words of "سمجھ":