سنار کے معنی
سنار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُنار }
تفصیلات
iسنسکرت میں دو الفاظ |سورن + کار| کے مرکب |سورن کار| سے ماخوذ |سنار| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["س۔ سُورَن کار","سادہ کار","سونے کا کام کرنے والا","گہنا بنانے والا","گہنا پاتا بنانے والا","لغوی معنی نار کو سندر بنانے اور مزین کرنے والا"]
سورن+کار سُنار
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : سُنارَن[سُنا + رَن]
- جمع ندائی : سُنارو[سُنا + رو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : سُناروں[سُنا + روں (و مجہول)]
سنار کے معنی
١ - زیور بنانے والا، زرگر، صراف۔
"علاوہ ازیں موچی، سنار، بڑھئی، کپڑا رنگنے والے کا شمار بھی گھریلو صنعت کاروں میں ہو گا۔" (١٩٥٩ء، گھریلو صنعتیں، ١٠)
سنار english meaning
A worker in golda goldsmith (also written sonar)be cured of fever
محاورات
- درزی کے بند۔ سنار کی کھٹائی ۔ چھپگر کی سبزی
- سنار کی کٹھائی اور درزی کے بند
- سنار اپنی ماں کی نتھ میں سے بھی چراتا ہے
- سنار کی کٹھالی اور درزی کے بند
- سو (دن) سنار کی ایک (دن) لوہار کی
- سو سنار کی ایک لوہار کی
- سو سنار کی نہ ایک لوہار کی
- سونا سنار کا ابھرن سنسار کا (سوبھا سنسار کی)
- سونا سنار کا‘ ابھرن سنسار کا
- سونا کہے سنار سے اتم مھاری (میری) ذات کالے منہ کی گھونگھچی تلے ہمارے سات ہم لالوں کی لالڑی لال ہمارا رنگ کالا منہ جب سے ہوا تلی نیچ کے سنگ