سواد اعظم کے معنی

سواد اعظم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَوا + دے + اَع + ظَم }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ مرکبِ توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم |سواد| کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر عربی ہی سے مشتق اسم صفت ملانے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں |سواد| موصوف اور |اعظم| صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["غالب حصہ","مکہ معظمہ","کثیر تعداد","کوئی بڑا شہر"]

اسم

اسم جمع ( مذکر - واحد )

سواد اعظم کے معنی

١ - شہر کے ارد گرد کا علاقہ، بڑا علاقہ یا شہر۔

"سوادِ اعظم ملکِ چین ہے اور اوس کو خطا بھی کہتے ہیں۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٢٢١)

٢ - وہ جماعت جس میں علمائے حقانی کی تعداد زیادہ ہو۔

"انسانیت کاسوادِ اعظم ہر عہد میں خیر پر قائم رہا یا شر پر۔" (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٨ اپریل، ١٤)

سواد اعظم english meaning

Any large city; Mecca

شاعری

  • یہ جو دنیا سواد اعظم ہے
    اوڑھے اک آن کالی جاجم ہے