سوجنا کے معنی

سوجنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُوج + نا }

تفصیلات

iپراکرت سے اردو میں ماخوذ اسم |سُوج| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامت مصدر |نا| بڑھانے سے |سوجنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٧٩٥ء کو "فرس نامۂ رنگین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(منہ) غصے یا بدمزاجی سے منہ پھولنا","آماس ہونا","خفا ہونا","سوجن چڑھنا","غصے یا بدمزاجی سے منہ پھلائے رہنا","منہ تھتھانا","ورم کرجانا یا ہوجانا","ورم ہونا"]

اسم

فعل لازم

سوجنا کے معنی

١ - سُوجن چڑھنا، آماس یا ورم آنا، متورم ہونا۔

"چشتی نے اسے دیکھا اسی کی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٧٢)

٢ - [ کنایۃ ] غصّے یا بدمزاجی سے مُنہ پھولنا۔

 جو حقِ نمک اس کا بُھولے رہیں وہ سوجے رہیں اور پھولے رہیں (١٧٨٤ء، مثنوی درتہنیتِ عید (مثنویاتِ میر حسن)، ٢٢٢:١)

سوجنا english meaning

be endowed with sense of sightbe perceivebe seen ; be visiblebe swollen ; be inflamedstrike (someone); come to (somone|s)mind

محاورات

  • آنکھیں سوج آنا یا سوجنا
  • منہ سوجنا

Related Words of "سوجنا":