سولہ سنگار کے معنی

سولہ سنگار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سو (و مجہول) + لَہ + سِن (ن غنہ) + گار }

تفصیلات

iپراکرت سے ماخوذ صفت عددی |سولہ| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم |سنگار| بطور موصوف ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["عورتوں کے سنگاروں سے مطلب ہے۔ انجن، منجن، ابٹن، داتن، سیندور، کیسر، نیل، التا، پان، پھول، خوشبو، مسی، مہندی، کنگھی، تیل، بندی"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

سولہ سنگار کے معنی

١ - عورتوں کی مکمل آرائش کا سازو سامان، وہ آرائش اور زینت کی سولہ چیزیں جو پاک و ہند کی عورتوں سے مخصوص ہیں (1۔ سرُمہ یا کاجل، 2۔ کنگھی چوٹی، 3۔ مہندی، 4۔ منجن، 5۔ مسی، 6۔ اُبٹن، 7۔ سیندور، 8۔ قشفہ یا بندی، 9۔ پھولوں کا ہار، گجرے، 10۔ گہنے، 11۔ کپڑے، 12۔ چوڑیاں، 13۔ کمر کا زریں پٹکا یا کمر بند جس کے سروں پر گھنگھرو ہوتے ہیں، 14۔ سر کا آرائشی زیور، 15۔ کان، ناک اور گلے کے زیورات، 16۔ ہاتھ پانو کے زیورات)۔

"ایک مست شباب نازنین کو. سولہ سنگار کر کے ان کے پاس بھیج دیا۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ١)

سولہ سنگار english meaning

to suspend or put off

محاورات

  • سولہ سنگار بارہ ابرن