سونا کے معنی
سونا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سو (و مجہول) + نا }{ سُو + نا }
تفصیلات
iپراکرت الاصل لفظ |شوء| سے اردو میں ماخوذ اسم |سو| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت |نا| بطور علامت مصدر بڑھانے سے |سونا| بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت الاصل لفظ |شونیہ| سے ماخوذ |سُونا| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک مفرد زرد رنگ کی دھات جو پانی سے ١٩ گنا بھاری ہے اس کے زیورات اور سکے بنتے ہیں یہ ان چند دھاتوں میں سے ہے جو کسی ایک تیزاب میں نہیں گھلتے دو تیزابوں کے مرکب میں گھلتے ہیں اس کے نہایت باریک تار کھینچے جاسکتے ہیں اور باریک ورق بنائے جاسکتے ہیں","بچہ دینا","بے آباد","جننا کتیا یا جانوروں کا","خواب لینا","س۔ سُوَن","شُن جانا","غیر آباد","نیند لینا","کرنا ہونا کے ساتھ"]
شوء سوناشونیہ سُونا
اسم
فعل لازم, صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : سُونی[سُو + نی]
- واحد غیر ندائی : سُونے[سُو + نے]
- جمع : سُونے[سُو + نے]
سونا کے معنی
"میرا تو ابھی سونا نمبر ایک ہی ختم نہیں ہوا اور تم اس کی جان کے دشمن ہوئے ہو۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٦٩)
"کھانا کھائیں تو استخارہ، پانی پئیں تو استخارہ، نگوڑی جُروا کے ساتھ سوئیں تو استخارہ۔" (١٩٢٩ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٤، ٤:١٠)
"ادھر بڑی بی سوئیں اُدھر میں نے حویلی کے کوڑے کئے۔" (١٩٣٢ء، اخوان الشیاطین، ٣٢١)
بے نظیر اٹھتے نہیں ضعف سے غربت میں قدم سو گئے پاؤں بھی میرے میری تقدیر کے ساتھ (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلامِ بے نظیر، ١٥٣)
"حوض میں پچی کاری کا کام تھا اور اس کا فوارہ کبھی بلاوجہ سو جاتا، کبھی کبھی جاگ کر موتی برسانے لگتا۔" (١٩٤٦ء، آگ، ٢٥)
ہشیار نہیں ہے روح جس کی سو جائے مانوس جمود سے طبیعت ہو جائے (١٩٤٧ء، لالہ وگل، ٤٣)
"گھر سُونے اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں۔" (١٩٨٧ء، افکار، کراچی، دسمبر، ٥٧)
مگر پیدا کرتا نہ اک ذات کو تو سُونا ہی رہتا یہ سارا جہاں (١٩٨٥ء، رختِ سفر، ١١٩)
سونا کے مترادف
زر, عصا, تباہ, خاموش, سنسان, چپ, ویران, غارت
اجاڑ, برباد, تباہ, تھوتھلا, چُپ, خالی, خاموش, خراب, ذہب, زر, سادا, ساکت, سنسان, سورَن, طلا, غارت, ویران, کتّا, کنچن, کندن
سونا کے جملے اور مرکبات
سونا پھاٹا, سونا تیزابی, سونا ماکھی, سونا موتی, سونا پاشا, سونا رنگی, سونا پن, سونا سونا
سونا english meaning
voidempty; hollow; deserteddesolate; ruined; unoccupieduntenanted; plainunadorned; a voidblank(f. سونی soo|ní) deserted(Plural) nations (etc.) at war [~ حرب]cohabit (with)desertdeserteddesolateemptylie deadlonelyreposesleeptake a siestaunoccupiedwrithe with agony
شاعری
- ٹھہرگیا ہے کیوں! آنکھوں میں ساون!
کچا سونا ہی بنتا ہے کُندن - جاگنا ہے غبار میں، ہم کو
خاک کی تیرگی میں سونا ہے - مٹی بھی ہے، سونا بھی
دل بھی عجب خزانہ ہے - دیکھی حال مینا سونا تاب لیا
اپیں بی ذراآنک میں آب لیا - آغوش لحد میں جبکہ سونا ہوگا
جزخاک نہ تکیہ نہ بچھونا ہوگا - آکے بادل برس گئے سونا
ان بھڑوں سے بھرا ہر اک کونا - اے بت اللہ رے ترا کندن سا رنگ
شرم سے سونا بھی گونا ہو گیا - سونا کبھی شوہر کو میسر نہیں ہوتا
عورت انہیں باتوں سے ترا گھر نہیں ہوتا - گھنگھرو و گھنٹ مست جھنک ساز کر چلے
سونا دسنک مست متی جائیں ہار ڈر - شیخ جی شغال آسا ، تم سونا صحوز و باہ
شکلِ قاضی و واعظ چوں دراز گوشاں ہے
محاورات
- آج کل جنگل میں سونا اچھالتے چلے جاؤ کوئی نہیں پوچھتا
- آدمی جانے بسے سونا جانے کسے
- آدمی دیکھو بس کر سونا دیکھو کس کر
- آرام سے سونا
- آغوش قبر میں سونا
- آغوش لحد میں جا سونا۔ سونا یا لیٹنا
- آغوش لحد میں سونا
- آغوش مادر میں سونا
- آغوش میں سونا
- ابدی نیند سونا