سوڈا واٹر کے معنی
سوڈا واٹر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سو (و مجہول) + ڈا + وا + ٹَر }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی ترکیب ہے۔ انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٥ء کو "فسانۂ مبتلا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ولایتی پانی","وہ کل کا پانی جو سوڈے کی لاگ سے بنایا جاتا ہے","کھاری پانی جو انگریز شراب میں ڈال کر اور دیسی ہاضمے کے لئے پیتے ہیں اس میں کاربانک ایسڈ گیس ملی ہوئی ہوتی ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سوڈا واٹر کے معنی
١ - کل کے ذریعے ایک گیس کی آمیزش اور سوڈے کی لاگ سے مقرر طریقے پر بنایا ہوا مشروب جو بوتلوں میں بند کیا جاتا ہے جب بوتل کھولتے ہیں تو کارک اڑتا ہے اور اس میں جوش آتا ہے، سوڈے سے بنایا ہوا پانی۔
"سوڈا واٹر کی ایک بوتل پر ایک آنہ ٹیکس لگایا گیا تھا۔" (١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٢٥ مئی، ٤)
٢ - وہ پانی جس میں سوڈا حل کیا گیا ہو۔
"اگر سوڈا واٹر میں کپڑا بھگو کر جلے ہوئے مقام پر لپیٹیں تو جلن بند ہو جائے گی۔" (١٩٣٠ء، جامع الفنون (ترجمہ)، ١٦٧:٢)
سوڈا واٹر english meaning
soda water(Plural) Moviepictures