سوکھا ساکھا کے معنی
سوکھا ساکھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُو + کھا + سا + کھا }
تفصیلات
١ - دُبلا پتلا۔, m["دبلا پتلا","قطعی جواب"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
سوکھا ساکھا کے معنی
١ - دُبلا پتلا۔
سوکھا ساکھا گورا گورا کملو کا گھر والا ہوگا (١٨٧٩ء، جان صاحب، دیوان، ١٩:١)
٢ - بے مزا، غیر دلچسپ؛ روکھا پھیکا؛ معمولی۔
"پھول محمد کو چچا چچی تھوڑا بہت سوکھا ساکھا کھانے کو دے دیا کرتے۔" (١٩٥٨ء، خونِ جگر ہونے تک، ٣٤)
٣ - بہت سوکھا ہوا، ہڈیوں کا ڈھانچہ۔
"سوکھی ساکھی لاشیں، سڑی ہوئی لاشیں، کچھ سانس بھی لے رہی تھیں۔" (١٩٥٨ء، خونِ جگر ہونے تک،٢٨٩)
٤ - خشک، بے آب و گیاہ، جہاں درخت اور سبزہ نہ ہو۔
"دکن کی پہاڑی سوکھی ساکھی سطحوں کے بیچ بیچ وہ ہری بھری گھاٹیاں ہیں۔" (١٩١٣ء، تمدنِ ہند، ٣)