سٹار
{ سِٹار }
تفصیلات
iانگریزوں کی برصغیر آمد کے ساتھ ہی اردو کی بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا ایک عرصہ بعد تحریری صورت میں آیا۔ ١٩٣٥ء کو "گئودان" میں مستعمل ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : سِٹاروں[سِٹا + روں (و مجہول)]
سٹار کے معنی
١ - ممتاز موسیقار، ایکٹر یا ایکٹریس جو فلموں میں یا ریڈیو، ٹی وی وغیرہ میں ممتاز حیثیت سے کام کرے۔ مشہور ایکٹر یا ایکٹریس یا موسیقار (عموماً تراکیب میں مستعمل جیسے فلم اسٹار)۔ انگریزی میں Star (ستارہ)
"سینما کے اسٹاروں کی تصاویر اور ان کی سوانح عمریاں چھاپنے لگوں تو گاہک بڑھ سکتے ہیں"۔ (١٩٣٥ء، گئودان، پریم چند، ٢٨٦)
٢ - تمنا جس پر عموماً ستارے لگے ہوتے ہیں۔ (خصوصاً اسٹار آف انڈیا جو بھارت کے ناموروں کو برطانوی حکومت کی طرف سے دیا جاتا تھا)۔
خلعت اسٹار پایا جب مرے نواب نے ہو گیا خورشید اقبال آشکارا ہند کا
انگلش
["Star"]