سیاست دان کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Siyasat-daan meanings and details
سیاست دان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِیا + سَت + دان }
تفصیلات
iعربی سے مشتق اسم کیفیت |سیاست| کے ساتھ فارسی مصدر |دانستن| سے اسم فاعل |دان| لاحقہ فاعلی بڑھانے سے مرکب وصفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبیۖ "میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["راہ نما","ماہر انتظامِ ملک","واقف آئینِ حکمرانی","واقف امورِ ملکی"]
اسم
صفت ذاتی
سیاست دان کے معنی
١ - حکومت کے انتظامی امور کا جاننے والا، ملکی و شہری حقوق و فرائض سے واقفیت رکھنے والا، سیاسی امور و معاملات کو جاننے والا، سیاسی مدبر۔
"آزادی کے بعد. قیادت خود غرض اور کوتاہ بیں سیاستدانوں کے ہاتھ میں چلی گئی۔" (١٩٨٧ء، پاکستان کیوں ٹوٹا، ٢٧)
سیاست دان or Siyasat-daan english Translation
politician