سینگ کے معنی

سینگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِینگ (ن غنہ) }{ سِینْگ (ی لین، ن مغنونہ) }

تفصیلات

١ - حیوانوں کے سر پر نکلی ہوئی نوکیلی شاخ، قرن۔, iسنسکرت الاصل لفظ |شرنگ| سے ماخوذ |سینگ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خاص علامت","ذاتی اولاد","ذاتی بوجھ","شاخ حیوان","شاخِ حیواں","عضو تناسل","علامت خاص ٹیکا","وہ ہڈی کی شاخ جو پایوں کے سر پر یا گینڈے کے ماتھے پر ہوتی ہے اس کے بٹن چاقوؤں کے دستے وغیرہ بنتے ہیں"]

شرِنگ سِینْگ

اسم

اسم نکرہ, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : سِینْگوں[سِینْگوں (ی لین، ن مغنونہ، و مجہول)]

سینگ کے معنی

١ - حیوانوں کے سر پر نکلی ہوئی نوکیلی شاخ، قرن۔

"اس کے سر پر نتھنوں کے نزدیک دو چھوٹے سینگ تھے۔" (١٩٦٦ء، ابتدائی حیوانیات، ٣٠٤)

٢ - حیوانات کے سینگ جن سے استعمال کی چیزیں مثلاً کنگی وغیرہ بنائی جائی۔

"اس کے دانت سونے کے تھے، آواز عورتوں جیسی تھی اور آنکھوں پر سینگ کے فریم کی عینک لگی رہتی تھی۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٦٣٥)

٣ - سینگ کی شکل کے ایک باجے کا نام۔

"سینگ: یہ باجا تانبے کا گائے کے سینگ کی شکل کا بنتا ہے یہ دو مل کر بجتے ہیں۔" (١٩٣٨ء، آئینِ اکبری (ترجمہ)، ٨٦:١)

٤ - (ہرن وغیرہ کا) کھوکھلا سینگ، سینگ جسے کھوکھلا کرکے سنکھ کی طرح استعمال کرتے ہیں۔

"سینگ مار خور بجانے کے واسطے جس سے بوقت بجانے کے واسطے جس سے بوقت بجانے کے تین دفعہ آواز قطب قطب نکالتے ہیں . دیتا ہے۔" (١٨٦٤ء، تحقیقاتِ چشتی، ٦١٣)

٥ - علامتِ خاص، ٹیکا، جیسے: کیا تمہارے ہی سر پر سینگ ہیں۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔

"آخری شکمی قطعہ کے زائدہ میں یا تو دو لانبے سینگ یا چمٹے نما شکل میں پائے جاتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، بنیادی حشریات، ٨٧)

٦ - ٹھینگا، انگوٹھا، جیسے: کھا گئی لڈوا دِکھا گئی سینگ۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔

٧ - [ حشریات ] کیڑے مکوڑوں کے پیٹ کے آخر میں باہر نکلا ہوا نوکیلا حصہ۔

سینگ کے مترادف

شاخ

انگوٹھا, بازاری, روق, سرون, شاخ, قرن, قرنا, ٹھینگا

سینگ کے جملے اور مرکبات

سینگ دار

سینگ english meaning

A hornA HornGod helps those who help themselves

شاعری

  • ہجرت کرو تھیلی میں اگر ہینگ سمائے
    اور یہ نہیں تو جاؤ جدھر سینگ سمائے
  • سینگ بدلے ہیں زمیں گاؤ نے حیراں ہو کر
    یا مہا دیو غضبناک ہوا چلایا
  • یا اوٹھے گاؤ زمیں کے سینگ دونوں الحفیظ
    یا جھکی ہیں شاخ ہائے ثور گردوں الاماں
  • ہرنیہ کالا ابرن اوڑ
    جنگل لیتا سینگ مروڑ
  • لپٹے جو بہم تو پھر نہ چھوٹے
    بارہ سنگوں کے سینگ ٹوٹے
  • زور و قوت سے حریفوں کے ہیں ڈھینگ
    آہوئے جنگی کو دکھلاتے ہیں سینگ

محاورات

  • آگے پیچھے سب چل بسینگے (دینگے)
  • اللہ دو سینگ دیوے تو وہ بھی قبول ہیں
  • اوروں کی جو پہری باچے چمو کی اٹھ پہری۔ باہر کا کوئی آوے ناہیں آویں سارے شہری۔ صاف صوف کر آگے رکھے جس میں ناہیں توسل۔ اوروں کے جہاں سینگ سماویں چمو کے واں موسل
  • ایسے گئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ
  • بات کی بات لات کی لات۔ بات کی بات خرافات کی خرافات (بکری کے سینگوں کو چرگئے بیری کے پات)
  • بھادوں کا جھلا‘ ایک سینگ سوکھا ایک گلا
  • بھینس کو اپنے سینگ بھاری نہیں ہوتے
  • بیوقوف کے سر پر کیا سینگ ہوتے ہیں
  • پاگل (پاگلوں) کے سر کیا سینگ (لگے) ہوتے ہیں
  • پاگلوں کے سر کیا سینگ ہوتے ہیں؟

Related Words of "سینگ":