شان دار کے معنی

شان دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شان + دار }

تفصیلات

iعربی سے ماخوذ اسم |شان| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے فعل امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦١ء کو "سود" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

شان دار کے معنی

١ - عالی شان، بہت بڑا؛ آراستہ و پیراستہ، خوشنما؛ عظیم؛ قیمتی۔

"شاندار ہوٹل میں ٹھہرنے کے باوجود میرا سیاہ فام جسم سفید رنگ انسانوں کے ہجوم میں تنہا تھا" (١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٨٧)

٢ - وجیہہ، ذی وجاہت۔

"ایک شاندار جُثہ یا ایک البیلی چال ڈھال انتہائی درجے کی وحشیانہ اور بھونڈے لباس سے بھی چھپائے نہیں چھپ سکتی" (١٩٦٨ء، مغربی شعریات (ترجمہ)، ٧٣)

شان دار کے مترادف

عالی شان, سندر

شان دار english meaning

["stately","grand","pompous","splendid"]

Related Words of "شان دار":