شان و شکوہ کے معنی

شان و شکوہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شا + نو (و مجہول) + شِک + وَہ }{ شا + نو (و مجہول) + شِکوہ (و مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |شان| کے ساتھ |و| بطور حرف عطفی لگا کر عربی اسم |شکوہ| لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "مضامین فرحت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, ١ - شان و شوکت۔

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم کیفیت

شان و شکوہ کے معنی

١ - رعب و دبدبہ، شان و شوکت، ٹھاٹھ، احشتام، سج دھج۔

"ادبی طرز کا ایک اسلوب شان و شکوہ کا تھا، لمبے بلند آہنگ جملے، قواعد اور علمیت کے مظاہرے اس طرز کے اسلوب سے پیدا ہوتے تھے۔" (١٩٦٤ء، روایت اور فن (ترجمہ) ٢٣)

١ - شان و شوکت۔

شان و شکوہ کے مترادف

احتشام, جاہ و حشم