شاہ مات کے معنی
شاہ مات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شاہ + مات }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ صفت |شاہ| کے ساتھ ہندی اسم مونث |مات| بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٢ء کو "اودھ پنچ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
شاہ مات کے معنی
١ - شطرنج میں بادشاہ کو کشت دے کر مات کرنا؛ (مجازاً) شکستِ فاش دینا، زبان بند کرنا۔
تو نے ناممکن کو ممکن کر دیا یعنی دی اہلِ زباں کو شاہ مات (١٩٧٥ء، خروش خم، ٢١١)