شاہ نامہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Shahnameh meanings and details
شاہ نامہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شاہ + نا + مَہ }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ صفت |شاہ| کے ساتھ فارسی اسم مذکر |نامہ| بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیاتِ میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["تاریخ سلاطین","وہ تاریخ جس میں بادشاہوں کا ذکر لکھا جائے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
شاہ نامہ کے معنی
١ - وہ تاریخ یا دستاویز جس میں بادشاہوں کے حالات لکھے جائیں، تاریخ سلاطین۔
انقلاب آیا نئی دنیا، نیا ہنگامہ ہے شاہ نامہ ہو چکا، اب وقتِ گاندھی نامہ ہے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٤٦:٤)
٢ - [ کنایۃ ] فردوسی کی وہ رزمیہ نظم جس میں شاہانِ ایران کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔
شاہنامہ نہیں کیا تیری نظر سے گُزرا آپ کہتا ہے یہ فردوسی اعجاز رقم (١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٤)
شاہ نامہ or Shahnameh english Translation
a celebrated epic poem5012containing a history of the kings of Persia (written by Firdausi about the year of Christ 1000)
شاعری
- انقلاب آیا نئی دنیا‘ نیا ہنگامہ ہے
شاہ نامہ ہو چکا‘ اب وقت گاندھی نامہ ہے