شب معراج کے معنی

شب معراج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَبے + مِع (کسرہ ب مجہول) + راج }

تفصیلات

iفارسی اسم مؤنث |شب| بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |معراج| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رجب کی ٢٦ ٢٧ کی درمیانی رات","وہ رات جس میں پیغمبر صلى الله عليه وسلم کو معراج ہوئی"]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

شب معراج کے معنی

١ - ماہِ رَجب کی 26 اور 27 تاریخ کی درمیانی رات جس میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسَلم کو معراج ہوئی۔

"بارہ وفات، شبِ قدر، شبِ معراج اور عشرہ محرم میں خصوصی شب بیداریاں اور نوافل" (١٩٧٩ء، کھوئے ہوؤں کی جستجو، ٢٥)

شاعری

  • پر دم تیز پری شہپر جبریل یہ ہے
    یا مجسم شب معراج کی تشکیل یہ ہے
  • آئے گئے لیکن نہ گئی گرمی بستر
    نزدیک ہوئی دوری منزل شب معراج
  • جلتے تھے جہاں خوف سے جبرئیل کے پر بھی
    واں ہو گیا احمد کا گزارا شب معراج
  • طرفتہ العین میں کی عرش معلی کی بھی گشت
    شب معراج عروج توز افلاک گذشت
  • شاہ مرداں و محمد ہیں ہمارے سرتاج
    خدا باتاں حبیب اپنی سوں کیا شب معراج