شتر مرغ کے معنی

شتر مرغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شُتَر + مُرْغ }

تفصیلات

iفارسی اسم |شتر| کے ساتھ فارسی اسم |مرغ| ملنے سے مرکبِ امتزاجی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک بہت بڑا پرند جو عرب اور افریقہ میں پایا جاتا ہے یہ بہت تیز دوڑتا ہے مگر اُڑ نہیں سکتا یہ سب سے بڑا پرندہ ہے","صحرائے افریقہ و عرب کے ایک پرند کا نام جو اونٹ سے بعض اعضا میں نہایت مشابہ ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

شتر مرغ کے معنی

١ - قوتِ پرواز سے محروم ایک عظیم الجثہ پرند جس کے بعض اعضا اونٹ سے بہت مشابہ ہوتے ہیں، اس کی گردن بہت لمبی ہوتی ہے، یہ بہت تیز دوڑتا ہے اس کی خوراک غلہ اور نباتات ہے، کنکر پتھر بھی کھا کر ہضم کر لینے میں مشہور ہے، اس کے بازوؤں اور دم کے پر بڑے قیمتی ہوتے ہیں، یہ اکثر عرب اور افریقہ میں پایا جاتا ہے۔

"شتر مرغ افریقہ اور جنوب مغربی ایشیا میں . پائے جاتے ہیں" (١٩٦٧ء، معیاری حیوانیات، ٢٢٤:٢)

شتر مرغ english meaning

the ostrich

شاعری

  • کیسا آعجوبہ نیا پہنچا ہے یاں
    چونچ ہو تو ہے شتر مرغ کلاں

Related Words of "شتر مرغ":