شراب طہور کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word sharaab-e-tahoor meanings and details

شراب طہور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَرا + بِے + طَہُور }

تفصیلات

iعربی سے ماخوذ اسم مؤنث |شراب| کے ساتھ کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم مبالغہ |طہور| ملنے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مشروبِ پاک","مشروبِ جنت","وہ پاک شراب جو بہشت میں ملے گی","وہ پاک صاف شراب جو بہشت جنتیوں کو ملے گی","وہ پاک صاف شراب جو بہشت میں جنتیوں کو ملے گی"]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

شراب طہور کے معنی

١ - جنت کا وہ پاک، لطیف، شیریں اور کیف آور مشروب جس کا قرآن میں ذکر ہے، جنت کی بے نشہ اور پاک شراب، مشروب پاک۔

"میں تو محمدی خالص ہوں اور حضور کی شرابِ طہور سے مست ہوں" (١٩٨٨ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، ستمبر، ٣٢)

٢ - [ تصوف ] فیضِ الٰہی جو صدیقین کے قلوب پر وارد ہو۔ (مصباح التصرف، 153)

شراب طہور or sharaab-e-tahoor english Translation

nectar

شاعری

  • حقا کہ نشہ بخش شراب طہور ہو
    یک قطرہ مجہ دہن میں ترے لب کے خیو کا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!