شربت کے معنی

شربت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَرْ + بَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پینا","آبِ شکر آلود","آبِ نبات","ادویات کا شیرہ کھانڈ میں پکایا ہوا","پینے کی چیز مٹھاس میں پکا ہوا عرق","قند میں پکا ہوا عرق کسی پھل پھول یا دوائی کا","قند یا مصری پانی میں گھلی ہوئی","مشروبِ شیریں","وہ مقدار جو ایک دفعہ پی جائے"]

شرب شَرْبَت

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : شَرْبَتوں[شَر + بَتوں (واؤ مجہول)]

شربت کے معنی

١ - بعض اجزا کے ساتھ مصری یا قند میں قوام کی ہوئی دوا کے طور پر پینے کی چیز، شکر یا قند گُھلا ہوا پانی، میٹی رقیق چیز۔

"چائے کو شربت بنا کر پینا چاہتی ہو کیا" (١٩٦٧ء، پسِ پردہ، مرزا ادیب، ٥)

٢ - پھلوں کا میٹھا رس (انگور وغیرہ کا)۔

"کالے بال اجلے ہوتے ہیں ہو رپھل پکتا ہو داک میں شربت بھرتا ہے" (١٦٠٣ء، شرح تمہیدات ہمدانی (ترجمہ)، ٤٠)

٣ - شراب

"ساغر شراب سے بھر کر کہا لو میاں یہ شربت پی لو" (١٨٨٢ء، طلسم ہو شربا، ١٧٧:١)

شربت کے جملے اور مرکبات

شربت پانی, شربت دینار, شربت شہادت, شربت پلائی, شربت خانہ, شربت خضر, شربت خوری, شربت دار, شربت دیدار

شربت english meaning

a draught (of water)drinkbeveragecup; sherbetsugar and water; a dose of medicineintolerable unbearable

شاعری

  • کم ہو اجوش جنوں کچھ نہ اطبا سے نسیم
    آب نارنج کبھی شربت آلو بدلا
  • میں تو ہوں شربت دیدار کا اون کے تشنہ
    ہمنشیں اب مرے آگے سے تو سرکا پانی
  • شربت اُس پانی کے آگے روتا تھا
    دودھ بھی پانی سے پتلا ہوتا تھا
  • خدا کے واسطے ٹک شربت دیدار دے جاکر
    بس اب آنکھوں ہی میں دم ہے ترے بیمار ہجراں کا
  • پیتے تھے دودھ شربت اور چاہتے تھے میوا
    مرتے ہی پھر کچھ ان کا سکہ رہا نہ تھیوا
  • آبشورہ نہ اسے شربت نیبو پلوا
    دم میں سلفہ ہو وہ بچھوے کا گڑا کو پلوا
  • شربت وصل ہے تنقید کی کاطر موجود
    تپ ہجر آکے بدن کو نہ ہمارے توڑے
  • جسے چٹکا لگا اوس کے لب شیریں کے بوسے کا
    علاج اوس کے گلاب و شربت عناب کیا کرنا
  • مالک ادھر کے چشمے تھے شربت بجنتا جیو کا
    اس تیر تیں پیا سے اچھیں باشہ اچھمو یا لشکری
  • اطبا دیکھ کر بیمار کو تیرے یہ کہتے ہیں
    بہم پہنچے تو اس کو شربت دیدار بہتر ہے

محاورات

  • آپ تو گرم کرکے شربت پلاتے ہیں
  • شربت کے پیالے پر نکاح پڑھا (کر) دینا
  • شربت کے سے گھونٹ پینا
  • شربت کے گھونٹوں کی طرح اتار گیا
  • مفلسی اور فالسے کا شربت، مفلسی اور ہاٹ کی سپر

Related Words of "شربت":