شرف بازیابی کے معنی
شرف بازیابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَر + فے + باز + یا + بی }{ شَرَف + باز + یا + بی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |شرف| کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر فارسی مصدر |بازیافتن| کے صیغۂ امر |بازیاب| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو "افکار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, ١ - کسی کی خدمت میں حاضر ہونے کی عزت اور سعادت۔
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), اسم کیفیت
شرف بازیابی کے معنی
١ - کسی کی خدمت میں حاضر ہونے کی عزت اور سعادت۔
"زوبی صاحب کی خدمت میں شرف باریابی کب اور کیسے حاصل ہوا کچھ یاد نہیں۔" (١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اگست، ١٩٠)