شفائے کامل کے معنی
شفائے کامل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَفا + اے + کا + مِل }{ شِفا + اے + کا + مِل }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |شفا| کے ساتھ |ے| بطور حرفِ اضافت بڑھا کر کسرہ صفت لگا کر عربی اسم |کامل| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, ١ - مکمل صحت، صحت کاملہ، کلی صحت و تندرستی۔
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم مجرد
شفائے کامل کے معنی
١ - مکمل صحت، صحت کاملہ، کلی صحت و تندرستی۔
"امید قوی ہے کہ جلد شفائے کامل ہو۔" (١٨٠٢ء، باغ و بہار، ١٠٦)