شلوار کے معنی
شلوار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَل + وار }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو "دیوانِ ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھاری گاؤدم","پائے جامہ","پاجامہ ازار","پاجامے کے نیچے پہننے کا جانگیا","پجامے کے نیچے پہننے کا جانگیا"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : شَلْواریں[شَل + وا + ریں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : شَلْواروں[شَل + وا + روں (و مجہول)]
شلوار کے معنی
١ - کمر سے نیچے تک کا لباس جو ایک گھیردار پاجامے کی صورت میں ہوتا ہے۔ اور جس کی موری پہننے والے کی پسند کے مطابق چھوٹی یا بڑی ہوتی ہے اِسے مرد اور عورتیں دونوں استعمال کرتے ہیں۔
"اس موٹے آدمی نے . شلوار کے ساتھ کوٹ پہن رکھا تھا۔" (١٩٨٧ء، آخری آدمی، ١٢٧)
شلوار کے جملے اور مرکبات
شلوار بند, شلوار شم
شلوار english meaning
Trousersdrawers (reaching to the feet)breechesgood-for-nothing (person) [~ن+کھٹو]idlerworthless
شاعری
- توں اوڑھنی سوں مت پکڑ پشواز کی دکھلالئی
دکھلا کے اوئی کرنے نشر شلوار کے اطلس کا باف - بے تیغ ذبح ہم تو ہوتے ہیں دیکھ کر وو
رانیں بھری بھری اور شلوار خنجری کی - بند شلوار سے چسپیدہ سو اس روپ کے ساتھ
موم پر مہر کوئی گول سی جوں آوے اوچٹ - آج وہ ہنستے ہیں میرے جبہ و شلوار پر
ایک دن ان کو فلک بندھوائے دھوتی تو سہی