شمارندہ کے معنی

شمارندہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شُما + رِن + دَہ }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اسم |شمار| کے ساتھ |ندہ| بطور لاحقہ صفت ملنے سے |شمارندہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٣١ء کو "طبیعیاتِ عملی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["شمردن "," شمار "," شُمارِنْدَہ"]

اسم

اسم آلہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : شُمارِنْدے[شُما + رِن + دے]
  • جمع : شُمارِنْدے[شُما + رِن + دے]
  • جمع غیر ندائی : شُمارِنْدوں[شُما + رِن + دوں (و مجہول)]

شمارندہ کے معنی

١ - شمار کرنے والا، حساب رکھنے والا آلہ۔

"یہ پُرزہ شمارندے کو چلاتا ہے۔" (١٩٦٧ء، آواز، ٢٣١)