شوخ کے معنی

شوخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شوخ (و مجہول) }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور صفت نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تیز","بے باک","بے حیا","بے شرم","بے غیرت","بے مروت","بے کل","دل لگی باز","کنایتاً معشوق"]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : شوخوں[شو (واؤ مجہول) + خوں (واؤ مجہول)]"]

شوخ کے معنی

["١ - چنچل، شریر، طرار۔","٢ - گستاخ، بے باک؛ قتنہ انگیز۔","٣ - چمکیلا، تیز، گہرا (رنگ)۔"]

["\"کل اک بچوں کی مجلس میں کہا اک شوخ بچے نے ہماری تاک میں دشمن بڑے ہشیار بیٹھے ہیں۔\" (١٩٨٦ء، قطعہ کلامی، ٨٦)"," شوخ نظروں سے دیکھنے والے چوٹ دل پر مرے لگی تو نہیں (١٩٨٣ء، حصارِانا، ١٣٩)","\"چاندنی کی شوخ چاندی پورے صحن میں پھیلی ہوئی تھی۔\" (١٩٨٦ء، قطب نما، ٥١)"]

["١ - [ مجازا ] معشوق، محبوب۔","٢ - دلکش، حسین۔"]

[" دل ایسے شوخ کو مومن نے دیدیا کہ وہ ہے محب حسینؓ کا اور دل رکھّے شِمر کا سا (١٨٥١ء، مومن، کلیات، ٨)"," عشق کے ہنگاموں کی اڑتی ہوئی سی یہ تصویر ہے خامۂ قدرت کی کیسی شوخ یہ تحریر ہے (١٩٢٤ء، بانگِ درا، ١٥٢)"]

["١ - [ تصوف ] محبوبِ حقیقی۔"]

["\"شوخ معشوق کو کہتے ہیں اور . شوخی کثرتِ التفات کو کہتے ہیں کو جو معشوق کی جانب سے ہو۔\" (١٩٢١ء، مصباح التعرف، ١٥٥)"]

شوخ کے مترادف

چنچل, شریر, گستاخ, دلاور, گہرا, چالاک, طناز, شرارتی, طرار

اچپل, تُرتُریا, تیز, چالاک, چُلبلا, چمکیلا, چنچل, شاطر, شریر, طرار, طناز, ظریف, گستاخ, مسخرہ, نچلا, نملی, وقح, ڈھیٹ, ہنسوڑ

شوخ کے جملے اور مرکبات

شوخ و شنگ, شوخ نوا, شوخ نوائی, شوخ فقرہ, شوخ گفتار, شوخ مزاج, شوخ نگار, شوخ نگاری, شوخ نگاہی, شوخ رنگی, شوخ زبان, شوخ دیدہ, شوخ نویسی

شوخ english meaning

boldbold ; daringbright (colour)briskdaringfastfast (colou)fast (colour)naughtynoughtypertplayfulsaucysaucy ; pertSprighhtysprightlywanton

شاعری

  • ہم خاک میں مِلے تو مِلے لیکن اے سپہر
    اُس شوخ کو بھی راہ پر لانا ضرور تھا
  • نقاش دیکھ تو میں کیا نقش یار کھینچا
    اس شوخ کم سما کانت انتظار کھینچا
  • ہم خاک میں ملے تو ملے لیکن اے سپہر
    اس شوخ کو بھی راہ پہ لانا ضرور تھا
  • کلیجہ چھن گیا پر جان سختی کش بدن میں ہے
    ہوئے اس شوخ کے ترکش کے سارے تیر بھی آخر
  • دوری میں کروں نالۂ و فریاد کہاں تک
    اِک بار تو اُس شوخ سے یارب ہو ملاقات
  • نازک بدن ہے کتنا وہ شوخ چشم دلبر
    جاں اُس کے تن کے آگے آتی نہیں نظر میں
  • واہ اُس شوخ کی عاشق سے نہیں رُک سکتی
    جان جاتی ہے چلی خوبی رفتار کے ساتھ
  • میری اُس شوخ سے صحبت ہے بغیہ ویسی
    جیسے بن جائے کسو سادے کو عیّار کے ساتھ
  • دیکھئے کس کو شہادت سے سرافراز کریں
    راگ تو سب کو ہے اُس شوخ کی تلوار کے ساتھ
  • دل میں اُس شوخ کے نہ کی تاثیر
    آہ نے آہ نارسائی کی!!

محاورات

  • رنگت شوخ ہونا
  • زبان شوخ ہونا
  • شوخی آنکھوں میں چرانا
  • طبیعت شوخ ہونا
  • مزاج میں شوخی ہونا

Related Words of "شوخ":