شوخ و شنگ کے معنی

شوخ و شنگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شو (و مجہول) + خو (و مجہول) + شَنْگ (ن مغنونہ) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکب عطفی ہے۔ فارسی میں صفت |شوخ| بطور معطوف کے بعد |و| بطور حرفِ عطف لگا کر فارسی صفت |شنگ| بطور معطوف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ فارسی سے من و عن اردو میں آیا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٦ء کو "کلیاتِ آتش" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

شوخ و شنگ کے معنی

١ - چنچل، شریر، تیز و طرار (عموماً معشوق)۔

"پرانی سیدھی سادی جینی کی جگہ اس شوخ و شنگ لڑکی کو دیکھ کر میں کچھ چڑ سا گیا۔" (١٩٨٢ء، پچھتاوے، ١٥٣)