شوخی کے معنی
شوخی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شو (و مجہول) + خی }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ اسم صفت |شوخ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت بڑھانے سے |شوخی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے باکی","بے حیائی","بے شرمی","بے قراری","بے مروّتی","چلبلا پن","چنچل پن","چھیڑ چھاڑ","دل لگی","رنگ کی تیزی"]
شوخ شوخی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : شوخِیاں[شو (و مجہول) + خِیاں]
- جمع غیر ندائی : شوخِیوں[شو (و مجہول) + خِیوں (و مجہول)]
شوخی کے معنی
بے تابی دل میں ہم سمجھے بھی تو کیا سمجھے شکوے کو ادا سمجھے شوخی کو حیا سمجھے (١٩٨٧ء، بوئے رسیدہ، ٢٥١)
"مختصر سی زندگی . شوخی اور بے قراری کا شاہکار ہے۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٩٤)
"شوخی . کثرتِ التفات کو کہتے ہیں کہ جو معشوق کی جناب سے ہو۔" (١٩٢١ء، مصباح التعرف، ١٥٥)
شوخی کے مترادف
اٹکھیلی, شرارت, گرما گرمی, چالاکی, تبختر, طنازی, طراری, تیزی
اچپلاہٹ, اضطراب, براقی, بےغیرتی, تیزی, چالاکی, چلباہٹ, چمک, چُہل, دلاوری, دلیری, شرارت, طراری, ظرافت, گستاخی, مذاق, مزاج, مسخرگی, ڈھٹائی, ہنسی
شوخی کے جملے اور مرکبات
شوخئی تحریر, شوخئی تقریر, شوخئی رفتار, شوخئی طبع, شوخی و شنگی, شوخئ گفتار
شوخی english meaning
Playfulnessfun; pertness; wantonness; forwardnessboldnesscoquetryhumourmischiefnaughtiness
شاعری
- عُریاں تنی کی شوخی سے دیوانگی میں میر
مجنوں کے دشتِ خار کا داماں بھی چل گیا - وے لوگ تم نے ایک ہی شوخی میں کھودے
پیدا کئے تھے چرخ نے جو خاک چھان کر - کوئی ہو محرم شوخی ترا تو میں پوچھوں
کہ بزمِ عیش جہاں کیا سمجھ کے برہم کی - اندازِ شوخی اُس کے آتے نہیں سمجھ میں
کچھ اپنی بھی طبیعت یہاں عاری ہوگئی ہے - وہ لوگ ہم نے ایک ہی شوخی میں کھودیئے
ڈھونڈا تھا آسماں نے جنہیں خاک چھان کے - شوخی رنگ حنا سے وہ چھپاتے ہیں ہاتھ
تونے دزدیدہ نگہ سے ہمیں مارا آداب - آڑی ہیکل تو گلے میں کبھی ڈالی کب تھی
تم نے یہ شوخی یہ طراری نکلالی کب تھی - سمجھنا ہے کسی دن، سوانگ تونے ہیں کیے جو جو
بھلا بے! سب تری شوخی شرارت ہم نے پہچانی - شوخی تھی یہ بس مرے سنانے کے لیے
گرمی تھی یہ آگ پر لٹانے کے لیے - ادا و ناز و حجاب و غمزہ کوشمہ شوخی حیاتغافل
تمہاری چتون کے آگے آگے یہ کرتے ہیں اہتمام آٹھوں
محاورات
- شوخی آنکھوں میں چرانا
- مزاج میں شوخی ہونا