شورزدہ کے معنی
شورزدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شور (و مجہول) + زَدَہ }
تفصیلات
iفارسی سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی میں صفت |شور| کے ساتھ |زدن| مصدر سے حالیہ تمام |زدہ| ملنے سے مرکب بنا۔ فارسی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "اردو ڈائجسٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
شورزدہ کے معنی
١ - کھاری، شورے یا کھار سے متاثر (جگہ پانی وغیرہ)؛ شور زار۔
دھرتی ہی جب شور زدہ تھی پیڑ ہرے کیوں ہوتے سوچیں تھیں جب بہت پرانی حرف نئے کیوں ہوتے (١٩٨٣ء، ساعتِ سیار، ٥٨)