شوروم کے معنی

شوروم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شو (و مجہول) + رُوم }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ انگریزی سے عربی رسم الخط کے ساتھ ماخوذ اسم کیفیت |شو| کے ساتھ انگریزی ہی سے عربی رسم الخط کے ساتھ ماخوذ اسم ظرفِ مکان |رُوم| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )

شوروم کے معنی

١ - کشادہ کمرہ جس میں سامانِ فروخت بالخصوص قیمتی سامان خوبصورتی سے سجا کر لگایا جائے تاکہ اُسے دیکھ کر لوگ خریدنے کی جانب مائل ہوں۔

"ادب اُن کے یہاں محض شو روم کی زینت ہے۔" (١٩٧٢ء، ناصر کاظمی، خشک چشمے کے کنارے، ٤٣)

شوروم english meaning

["showroom"]

Related Words of "شوروم":