شوٹنگ کے معنی

شوٹنگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شُو + ٹِنْگ (ن غنہ) }

تفصیلات

iانگریزی میں فعل |Shot| سے صیغہ حال جاری |Shotting| عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٨ء کو "شکار نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Shotting "," شُوٹِنْگ"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : شوٹِنْگیں[شُو + ٹِن (ن غنہ) + گیں (یائے مجہول)]
  • جمع استثنائی : شُوٹِنْگزْ[شُو + ٹِنْگز (ن غنہ)]
  • جمع غیر ندائی : شوٹِنْگوں[شُو + ٹِن (ن غنہ) + گوں (واؤ مجہول)]

شوٹنگ کے معنی

١ - [ فلم سازی ] فلم کی تصویر کشی، کسی لکھے ہوئے قصے یا کہانی کو تصویر کشی کے ذریعہ فلم میں ڈھالنا، فلم بنانا۔

"وہ جب واپس نہ آئی تب سمجھ لیا گیا کہ وہ لمبی شوٹنگ پر جا چکی ہے۔" (١٩٨٥ء، اردو ڈائجسٹ، لاہور، فروری، ٣٨)

٢ - تیر اندازی، بندوق چلانا۔

"اکثر اعلٰی حضرت ہر ایک شوٹنگ میں بازی لے جاتے ہیں۔" (١٨٩٨ء، شکار نامہ، ٢٣٠)

شوٹنگ english meaning

["Shooting"]