شکست و ریخت کے معنی

شکست و ریخت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شِکَس + تو (و مجہول) + ریخْت (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اسم کیفیت |شکست| بطور معطوف الیہ کے ساتھ |و| بطور حرفِ عطف بڑھا کر فارسی مصدر |ریختن| سے صیغہ ماضی مطلق واحد غائب |ریخت| بطور معطوف ملنے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

شکست و ریخت کے معنی

١ - ٹوٹ پھوٹ، نقصان۔

"عہدنامہ کی شکست و ریخت کا وبال خود ان کی اپنی گردن پر ہو گا۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٧)

٢ - انتشار، بربادی۔

"ایک نظام شکست و ریخت کا شکار ہونے لگتا ہے۔" (١٩٨٥ء، اردو ادب کی تحریکیں، ٤٣)

شکست و ریخت english meaning

["Injuries","damages","dilapidations; repairs (necessary for a house)"]