شکل و شباہت کے معنی
شکل و شباہت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَک + لو (و مجہول) + شَبا + ہَت }
تفصیلات
iعربی سے مشتق اسم مصدر |شکل| بطور معطوف الیہ کے ساتھ |و| بطور حرفِ عطف بڑھا کر عربی سے مورد اسم |شباہت| بطور معطوف ملنے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٨٨ء کو "قصہ کفن چور (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
شکل و شباہت کے معنی
١ - صورت، وضع قطع، رنگ ڈھنگ، نقشہ۔
"انعام پانے والے کی شکل و شباہت مسٹر فصیح سے ملتی جلتی تھی۔" (١٩٨٦ء، قطب نما، ٥٥)