شکم کے معنی

شکم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شِکَم }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

شکم کے معنی

١ - پیٹ، بطن۔

"کشمیر کے لوگ سیاست بہت کم جانتے ہیں انہیں تو بس پیٹ بھر کر خوراک چاہیے اس لیے ہمیں بھی شکم کے راستے سے پل باندھ کر انہیں اپنی طرف مائل کرنا چاہیے۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦٣١)

٢ - رحمِ مادر۔

"آپ کی والدہ نے خواب میں دیکھا کہ کوئی کہتا ہے کہ تیرے شکم میں تمام عالم کا سردار ہے۔" (١٨٨٧ء، خیابانِ آفرینش، ٩)

٣ - جھول، حمل، بارِ زچگی۔

"آدم کے زمانے میں ہر شکم سے ایک دختر ایک پسر پیدا ہوئے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٧٩٣:٥)

٤ - جوف، اندرونی خلاء، کھوکھلی جگہ۔

"باؤلی کے شکم میں اب اس قدر جنگل اور جھاڑیاں ہو گئی ہیں کہ سوائے ایک گڑھے کے باؤلی کی شکل بھی پہچاننا مشکل ہے۔" (١٩٧٦ء، جنگ، کراچی، ١٥ اپریل، ٣)

٥ - [ موسیقی ] ساز کا خول، جس پر کھال یا کوئی پردہ چڑھایا جاتا ہے۔

"اکتارے کا شکم ایک بند گول قونبہ ہوتا ہے۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٠٥)

٦ - گیند کی شکل کی بنی ہوئی ڈاٹ۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 140:1)

شکم کے مترادف

پیٹ, کوکھ, معدہ

اوجھ, بطن, پوپٹا, پیٹ, توند, جھوج, رودا, معدہ, ڈوڈھ, ڈوھ, ڈھینڈا

شکم کے جملے اور مرکبات

شکم پروری, شکم پرستی, شکم شگافی, شکم مادر, شکم محراب, شکم بندگی, شکم بندہ, شکم پا, شکم پر, شکم پرور, شکم پری, شکم پور, شکم پوری, شکم حرف, شکم دار, شکم در شکم, شکم زاد, شکم پرست

شکم english meaning

The bellystomachadorn with designsbellycarveimpress strongly uponto engraveto imprintto stamp

شاعری

  • بسا چوں فوج یا جوج و شکم عوج
    بمن و ابستگان در بھوک رہتا
  • آہو شکم پلنگ حشم آسماں مسیر
    بڑھنے میں سیل جوش میں طوفاںروش میں تیر
  • جو پیٹ کے ہلکے ہیں پچے بات کب آن سے
    روکیں تو اپھر جائے شکم اور زیادہ
  • ہوا پیشاب بند بچے کا
    دیں شکم پر تریڑا پانی کا
  • بیٹھتا ہے جب تندیلا شیخ آکر بزم میں
    ایک بڑا مٹکا سا رہتا ہے شکم آگے دھرا
  • سینہ جوں آئنہ شفاف شکم ایسا صاف
    جس میں مخمل کی شکن کی سی پڑی ستھری بٹ
  • عجب ہوا ہے کہ فیض ہوا سے ہوتا ہے
    شکم میں خستہ کے نشوونما ہے اصل السوس
  • یہ خیاطہ کی ہے جلدی کہ کھلا جاتا ہے
    شکم کرم بریشم ہی میں تار ریشم
  • چھری تھی کس کی شکم پر جو کھاکے آئے ہو
    ارے یہ پیٹ کہاں سے چرا کے آئے ہو
  • بشت گلبرگ‘ شکم سیم‘ کمر تار نگاہ
    ساق بلور گلاوٹ میں ہر ایک ران تری

محاورات

  • بچہ در شکم نام مظفر
  • شکم سیر ہو کر کھانا

Related Words of "شکم":