شہد کی مکھی کے معنی
شہد کی مکھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَہَد (فتحہ ش مجہول) + کی + مَکھ + کھی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |شہد| بطور مضاف الیہ کے ساتھ |کی| بطور حرفِ اضافت لگا کر ہندی اسم مونث |مکھی| ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٢٦ء کو "خزائن الادویہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
شہد کی مکھی کے معنی
١ - وہ مکھی جو شہد جمع کرتی اور چھتا بناتی ہے۔
"سب کیڑوں میں شہد کی مکھیاں بہت سمجھدار ہیں اکٹھی رہتی ہیں۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٦٥:٥)
٢ - [ کنایۃ ] وہ شخص جو سر ہو جائے اور پیچھا نہ چھوڑے، چمچچڑ، وہ شخص کہ جہاں فائدہ دیکھے وہیں جا لپٹے۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ نوراللغات)
شہد کی مکھی english meaning
["A bee"]