شہر نگاراں کے معنی
شہر نگاراں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَہ (فتحہ ش مجہول) + رے + نِگا + راں }
تفصیلات
iفارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ فارسی اسم |شہر| بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم |نگار| کی جمع |نگاراں| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٥٥ء کو "نبضِ دوراں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
شہر نگاراں کے معنی
١ - جگمگاتا ہوا شہر، سجا ہوا شہر، آرایش و زیبائش والا شہر، خوبصورت لوگوں کا شہر۔
"لکھنؤ جو کبھی شہرِ نگاراں تھا اب شہر افسوس ہے۔" (١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٨٣)