شہود حق کے معنی
شہود حق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شُہُو + دے + حَق }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |شہود| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |حق| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "نگار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
شہود حق کے معنی
١ - [ تصوف ] معرفت کا وہ درجہ جس میں خدا کا جلوہ نظر آئے۔
"دنیا میں جاہ و دولت، قوت و جبروت، بے اعتبار چیزیں ہیں، اصل چیز وہ روحانی ریاضت و ہمت ہے جو انسان کو شہود حق کی منزل تک لے جاتی ہے۔" (١٩٨٧ء، نگار، کراچی (سالنامہ)، ٨٢)