شیر و شکر کے معنی
شیر و شکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شی + رو (و مجہول) + شَکَر }
تفصیلات
iزبانِ فارسی سے مرکب عطفی ہے فارسی میں اسم |شیر| بطور معطوف کے بعد |و| بطور حرف عطف لگا کر فارسی اسم |شکر| بطور معطوف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
شیر و شکر کے معنی
١ - دودھ اور شکر کی طرح ملا ہوا، ملا جُلا، ایک جان دو قالب، متحد، گُھلا مِلا۔
"میں نے شاید ہی کوئی اور خاندان اتنا شیر و شکر ایک دوسرے . پر جان چھڑکنے والا دیکھا ہو۔" (١٩٨٧ء، حیاتِ مستعار، ٦٧)