شیرافگن کے معنی
شیرافگن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شیر (ی مجہول) + اَف + گَن }
تفصیلات
iفارسی سے مرکبِ توصیفی ہے۔ فارسی میں اسم |شیر| کے ساتھ فارسی مصدر |افگندن| سے فعل امر |افگن| بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٤٥ء کو "قصۂ بے نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
شیرافگن کے معنی
["١ - شیر کو زیر کرنے والا؛ (کنایۃً) شجاع، دلیر، بہادر۔"]
["\"سات آٹھ نعروں کے بعد شیرافگن نے دم کچھ ایسے دبائی کہ شیر ظاہری رعب داب کے باوجود مسکینی پر اتر آیا۔\" (١٩٨٠ء، سفر نصیب، ٢٣٨)"]
["١ - پکی افیون۔"]
["\"پکی افیون و مدک یعنی شیرہ افیون کو ایرانی شیرافگن کہتے ہیں۔\" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ١١٥:٢)"]