صاحب الرائے کے معنی

صاحب الرائے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صا + حِبُر (ال غیر ملفوظ) + را + اے }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی میں اسم فاعل |صاحب| کے بعد |ال| بطور حرفِ تخصیص لگا کر عربی اسم کیفیت |رائے| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٢٥ء کو "وقارِ حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

صاحب الرائے کے معنی

١ - رائے رکھنے والا، مشورہ دینے والا، مشیر۔

"حواس ٹھکانے کئے صاحب الرائے متعلقین سے مشورہ کیا۔" (١٩٨٦ء، جوالامُکھ، ١٤٣)