صاحب بصیرت کے معنی
صاحب بصیرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صا + حِبے + بَصی + رَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی اسم فاعل |صاحب| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم مجرد |بصیرت| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٩٨٧ء کو "فلسفہ کیا ہے" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
صاحب بصیرت کے معنی
١ - سمجھ دار، دانا، عقلمند شخص۔
"سقراط کو ایک حکیم صاحبِ بصیرت یا سو فسطائی سمجھتے تھے۔" (١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ١٠)