صاحب دیوان کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word ṣāḥib-e dīvān meanings and details

صاحب دیوان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صا + حِبے + دی + وان }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق |صاحب| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂِ اضافت لگا کر فارسی سے اسم مذکر |دیوان| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "مقالاتِ حالی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["وزیر خزانہ","وہ شاعر جس نے دیوان تصنیف کیا ہو"]

اسم

صفت ذاتی

صاحب دیوان کے معنی

١ - وہ شاعر جس کا مجموعہ کلام مرتب یا شائع ہو گیا ہو۔

"عہدِ محمد شاہی میں کئی صاحبِ دیوان شاعر ملتے ہیں۔" (١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٦٠)

٢ - رجسٹرار، سرکاری افسر، انتظامی افسر نیز اعلٰی فوجی عہدہ دار۔

"غزنوی دور میں اعلٰی فوجی عہدہ دار صاحبِ دیوان یا عارض کہلاتا تھا۔" (١٩٦٠ء، ہندوستان کے عہدِ وسطی کا فوجی نظام، ٥)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!