صاحب طرز کے معنی

صاحب طرز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صا + حِبے + طَرْز }

تفصیلات

iعربی زبان کا مرکب اضافی ہے۔ عربی میں اسم فاعل |صاحب| بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی سے اسم مصدر |طرز| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٣٣ء کو "نقد الادب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

صاحب طرز کے معنی

١ - وہ ادیب جس کا اپنا اسلوب ہو، وہ شاعر یا نثر نگار جو اپنے منفرد اور ناقابلِ تقلید اسلوب کے باعث اپنی مثال آپ ہو۔

"مولانا ابوالکلام آزاد اردو کے صاحبِ طرز ادیب اور مایہ ناز انشاء پرداز تھے۔" (١٩٨٨ء، اردو کی ترقی میں مولانا ابوالکلام کا حصہ، ٩)