صاحب غرض کے معنی
صاحب غرض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صا + حِبے + غَرَض }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صاحب| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |غرض| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٣ء کو "گنج خوبی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["حاجت مند","خود غرض","صاحبِ احتیاج","ضرورت مند","غرض مند"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
صاحب غرض کے معنی
١ - غرض مند، حاجت مند شخص۔
اے ظفر صاحب غرض سے بھاگتے ہیں لوگ دور اس زمانے میں کہیں جاؤ تو جاؤ بے غرض (١٨٤٩ء، کلیات ظفر، ٤٦:٢)
٢ - خود غرض، مطلبی۔
"بادشاہ، ملاعبداللہ کو صاحب غرض جان کر اوس کی بات پر کان نہیں لگاتا تھا۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٣٦١:٣)
صاحب غرض english meaning
selfish