صالح کے معنی

صالح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صا + لِح }نیک پرہیز گار، ایک پیغمبر کا نام

تفصیلات

iزبانِ عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہو اور بطور صفت نیز بطور اسم علم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی (ترجمہ) ، ٢) میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["نیک ہونا","پرہیز گار","نیک بخت","نیک چلن","نیکو کار"],

صلح صالِح

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • ["جنسِ مخالف : صالِحَہ[صا + لِہَ]","جمع : صالِحِین[صا + لِحِین]"]
  • لڑکا

صالح کے معنی

["١ - نیک، پرہیز گار، پاک دامن، پارسا؛ نیکو کار۔","٢ - برائی سے پاک، اچھا۔","٣ - [ مجازا ] جو سچے دل سے ہو، پُر خلوص، مخلصانہ۔","٤ - صلاح دینے والا، مشورہ دینے والا۔ (شاذ)"]

["\"جگر صاحب ظاہر ہے کہ شاعر تھے، بڑے صالح اور بڑے نیک سیرت لیکن شاعر تھے اور اچھے خدوخال سے متاثر ہوا کرتے تھے۔\" (١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، مڈویک، میگزین، ١٣)","\"درد مندی ایک صالح انسانی جذبہ ہے۔\" (١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٨٠)","\"حلف جانے دو، تم اقرار صالح اس بنئے سے لو۔\" (١٨٨٤ء، پولیس ڈراما، ٥١)","\"ایسے علاج کی کامیابی کے باب میں شک ہے چنانچہ مولف کتاب اس علاج کا صالح نہیں ہے۔\" (١٨٦٠ء، نسخۂ عمل طب، ٣١١)"]

["١ - قوم ثمود کے ایک پیغمبر کا نام جن کی دعا سے ایک اونٹنی (ناقہ) پہاڑ سے پیدا ہوئی تھی اللہ کی نشانی کے طور پر اور پھر اس ناقے کو ان کی امت نے مار ڈالا تھا جس کی سزا میں وہ امت عذاب الٰہی کی سزاوار ٹھہری تھی۔"]

[" کہا کہ ناقۂ صالح کا کچھ عوض نہ ملا ندا یہ آئی کہ کیا دوست گلِے کا گلہ (١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ١٤:٥)"]

صالح احمد، صالح احسن، صالح انعام، صالح صبور، صالح حیات، صالم ظفر

صالح کے مترادف

پارسا, قابل, عابد, لائق

اچھا, امین, پارسا, پاکدامن, دیانتدار, صَلَحَ, قابل, لائق, متدّین, متقی, موزوں, نکوکار, نیک

صالح english meaning

a man of probity and honour; a sedatesteady personSaleh

شاعری

  • یمن و برکت لیے ہیں موجود
    ہارون و شعیب و صالح و ہود
  • یہ زور معجزہ دیکھو کہ سنگ سے کھینچی
    زمام ناقہ صالح بسان موے خمیر
  • راکب جزم ترا ناقہ صالح تہ ران
    رائض عزم ترا روش ملائک پہ سوار
  • سینے پہ میرے تیر لگاتا تو غم نہ تھا
    بچہ مرا یہ ناقہ صالح سے کم نہ تھا
  • صالح ہو کہ طالح ہو کسی سے ہمیں کیا کام
    طالب ہیں کہ ہاتھ آئے زر و خلعت و انعام
  • تو بندہ صالح ہے تو ہم صادق الا قرار
    تو شافع امت ہے تو ہم راحم و غفار

محاورات

  • شتر صالح بہ از مرد طالع
  • صحبت صالح ترا صالح کند،صحبت طالع ترا طلاع کند
  • مصالحت کرنا
  • مصالحہ ڈالنا

Related Words of "صالح":