صانعیت کے معنی

صانعیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صانِعیْ + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |صانع| کے ساتھ |یت| بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے |صانعیت| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٨٤ء کو "عشق نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["صنع "," صانِع "," صانِعِیَّت"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

صانعیت کے معنی

١ - تخلیق کرنے کی صفت، خلاقیت۔

"عقل نے اللہ کو نہیں جانا بلکہ صفت ایجاد و احداث اور صانعیت کو جانا۔" (١٩٦٠ء، تفیسر سورۂ والتین اور والعصر، ١٧)