صبح نشور کے معنی
صبح نشور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صُب + حے + نُشُور }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی میں اسم ظرف زماں |صُبح| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی سے مشتق اسم مجرد |نشور| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "بالِ جبریل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
صبح نشور کے معنی
١ - صبحِ محشر، روزِ قیامت۔
"عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ایسا لگتا تھا کہ صبح نشور آواز سن کر خاک کے ذروں میں قوتِ پرواز آگئی ہے۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ١٥٧)