صبر ایوب کے معنی

صبر ایوب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَب + رے + اَیْ (ی لین) + یُوب }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم مجرد |صبر| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر عربی سے اسم علم |ایوب| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٩ء کو "توقیع سخن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["حضرت ایوب کو خدا نے آزمانے کے لئے بہت تکلیفیں دیں، مگر انھوں نے ہمیشہ شکر کیا،انہیں پھر صحت دولت اور اولاد عطا ہوئی"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

صبر ایوب کے معنی

١ - حضرت ایوب علیہ السلام ایک خوشحال نبی تھے، ابتلائے الٰہی سے مال اور اولاد سب فنا ہوا اور خود کوڑھ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے مگر ان مصائب میں بھی ثابت قدم رہے جس کے صلے میں اللہ تعالٰی نے اپنی نعمتوں سے آپ کو خوب نوازا اِسی لیے صبر ایوب کی مثال دی جاتی ہے۔

"ہر چند علی گڑھ کالج میں ایم اے کلاس ہے مگر اس کے یونیورسٹی ہونے کو صبرِ ایوب اور عمرِ نوح چاہیے۔" (١٩٠٥ء، لکچروں کا مجموعہ، ٥٥٢:٢)

صبر ایوب english meaning

bird-limeforbearance [A~H]great patiencejobs patience

شاعری

  • ہم نے کیا کیا نہ ترے ہجر میں محبوب گیا
    صبر ایوب کیا‘ گریہ یعقوب گیا