صحت کے معنی

صحت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صِح (کسرہ ص مجہول) + حَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بدن میں کوئی بیماری یا کمزوری نہ ہونا","بیماری سے اٹھنا","بے عیبی","تصحیح شدہ","تندرست ہونا","خیر و عافیت","صحیح کرنا","عیب سے پاک ہونا"]

صحح صِحَّت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

صحت کے معنی

١ - جسم کی وہ کیفیت جو معمول کے مطابق ہو، بیماری سے نجات، تندرستی، شفا، جسم کی بے عیبی۔

"یہ طریقہ کار صحت، صفائی اور فلاحِ انسانی کا بہت کارآمد ذریعہ ہو جائے۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٢١١)

٢ - درستی، ٹھیک ہونا، تصحیح، صحیح ہونا؛ حقیقت کے مطابق ہونا۔

"بعد میں مجھے البرت کا (نوبل انعام یافتہ فرانسیسی ناول نگار) کی تشریح میں زیادہ صحت نظر آئی۔" (١٩٨٤ء، گردِراہ، ٦٦)

صحت کے جملے اور مرکبات

صحت افزا, صحت زبان, صحت نفس, صحت مندی, صحت کامل, صحت بخش, صحت آور

صحت english meaning

Health; sound or valid or true state or condition; soundnesscorrectness; confirmationaccuracyconfirmationcorrectioncorrectnesshealthHealth ; soundness of bodysoundnessvalidity

شاعری

  • کبھی کرتا تھا مجسطی پہ حواشی تحریر
    کبھی کرتا تھا اشارات و شفا کی صحت
  • دیدار کا ہے عام خوش اطواروں کو مژدہ
    ہے صحت آزاد کا بیماروں کو مژدہ
  • غسل صحت کی خبر سن کے ہوا خشک لہو
    خوں مےں نہلانے کو فورا مجھے جلاد آیا
  • حکیم اور بید یکساں ہیں اگر تشخیص اچھی ہو
    ہمیں صحت سے مطلب ہے بنفشہ ہو کہ تلشی ہو
  • اچھا بھی اور برا بھی‘ ہے قیصر اب اس کا یار
    صحت ہے ٹھیک اور ہے آزاد و رستگار
  • محفل غسل صحت نواب
    رونق افزاے مسند تمکیں

محاورات

  • امیر نے پادا صحت ہوئی غریب نے پادا بے ادبی ہوئی
  • امیر نے پادا صحت ہوئی۔ غریب نے پادا بے ادبی ہوئی۔ امیر نے گوہ کھایا تو دوا کے لئے غریب نے کھایا تو پیٹ بھرنے کے لئے
  • جام صحت پینا
  • صحت پانا یا ہونا
  • غنیمت شمر صحت دوستاں۔ کہ گل چند روز است در بوستاں

Related Words of "صحت":