صحت زبان کے معنی
صحت زبان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صِح (کسرہ ص مجہول) + حَتے + زَبان }
تفصیلات
iعربی سے مشتق اسم کیفیت |صحت| بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت بڑھا کر فارسی سے اردو میں دخیل اسم |زبان| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکبِ اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٩٨٨ء کو "قومی زبان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
صحت زبان کے معنی
١ - زبان کی درستی، الفاظ و محاورات اور تلفظ و لہجے کا درست ہونا۔
"ہر وہ شخص اہل زبان ہے جو صحتِ زبان کی قید کے ساتھ اردو لکھنے اور بولنے پر قادر ہو۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ١٣)